زنانہ پارک جموں میں خواتین کیلئے مخصوص لائبریری کی تجدیدہوگی

جموں//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے مہاراجہ ہری سنگھ زنانہ پارک نزدیک سول سیکرٹریٹ میںقائم خواتین مخصوص لائبریری کم ریڈنگ روم کی تجدید کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ کی ہدایت پر ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے  لائبریری کا دورہ کر کے وہاں بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا تاکہ اسے جلد از جلد چالو کیا جاسکے ۔ان کے ہمراہ جوائنٹ انفارمیشن جموں منیشا سرین ،جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ہیڈ کوارٹرس عبدالمجید زرگر اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔منیر الاسلام نے اس عمار ت کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات عامہ محکمہ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اس عمارت کی تجدید نو کے لئے ڈی پی آر تیار کر کے اضافی جگہ وجود میں لائیں تاکہ اس ریڈنگ روم اور لائبریری کو خواتین کے لئے مکمل طور چالو کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے چند ایک برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے جموں اور سرینگر میں پہلے ہی میڈیا کمپلیکسز چالو کئے ہیں اور اب حکومت دونوں داراالخلافائی شہروں میں جدید طرز کے آڈیو ویجول یونٹوس لائبریری کم ریڈنگ رومز قائم کررہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریاست میں صحافیوں کے لئے نئی سہولیات بھی وجود میں لارہا ہے ۔