زلزلے کے فوراًبعد وزیرِ اعظم کی لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت

 
 
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کر کے زلزلے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
 
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کو 5.7شدت کا زلزلہ آیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مودی نے سنہا کو فون کیا تاکہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
 
تفصیلات کے مطابق صبح 9بج کر 45منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر تھا۔ جموں و کشمیر بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔