زرمبادلہ کے ذخائر 674.92ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

 یو این آئی

ممبئی//بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں، سونے کے ذخائر میں زبردست اضافے کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 02 اگست کو ختم ہفتے میں 7.53 بلین ڈالر بڑھ کر 674.93 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔اسی دوران گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3.5 ارب ڈالر کم ہو کر 667.4 ارب ڈالر رہ گئے تھے ۔ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 02 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے ، 5.2 بلین ڈالر بڑھ کر 592.04 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 2.4 بلین ڈالر بڑھ کر 60.1 بلین ڈالر ہو گئے ۔وہیں، زیر جائزہ ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں 41 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور 18.16 بلین ڈالر پر آ گئے ۔ اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے پاس ریزرو فنڈ میں 8 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4.62 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔