زرعی یونیورسٹی کے سائنسی ماہرین کا 7 روزہ کام چھوڑ ہڑتال شروع

سرینگر//شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنٹسٹ اور ٹیچرس ایسوسی ایشن نے مختلف شعبوں، تحقیقاتی مراکز، کے وی کے اور سکاسٹ کشمیر کے دیگر اداروں میں سوموار کو مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی ۔ ہڑتال کی کال ایسوسی ایشن نے سائنس داں طبقہ کو درپیش مسائل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے سنگدلانہ طرز عمل کیخلاف دی ہے۔ SSTAکے صدر پروفیسر ایس اے ڈار کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سائنسی ماہرین کودرپیش مسائل کاازالہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ایسوسی ایشن ہفتہ بھر کیلئے احتجاجی پروگراموں کی کال دینے پرمجبور ہوئی۔پروفیسر ڈارنے کہا کہ ایگزیکیٹوباڈی کی طرف سے دیئے گئے کلینڈر کے مطابق احتجاج پروگرام جاری رہے گا۔انہوں نے احتجاجی کال پر لبیک کہنے کیلئے سائنسی ماہرین کی برادری کی سراہنا کی ۔