زرعی یونیورسٹی کا8 روزہ شخصیت سازی پروگرام اختتام پذیر

سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کے اہتمام سے آٹھ روزہ آن لائن شخصیت سازی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کا انعقاد یونیورسٹی کے انویشن اینڈاینٹری پرینورشپ سیل نے پونے کی ایک کمپنی کمیونی کیئر کے اشتراک سے کیاتھا۔پروگرام میں 80سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا ۔اختتامی تقریب پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈمانیٹرنگ پروفیسرنذیراحمد گنائی نے ایسے پروگراموں کے اہتمام پرزرودیا تاکہ طلباء کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکے اور وہ روزگار کے موجودہ مقابلہ جاتی بازار میں حصہ لینے کے اہل بن سکیں۔ڈاکٹر فرح نازرسول انچارج آئی اینڈ ای سیل نے پروگرام کی تفاصیل پیش کیں اور طلاب کا فیڈ بیک بھی پیش کیا۔