زرعی یونیورسٹی میں غیر تدریسی عملے کی حلف برداری | وائس چانسلر نے نئے نظم کو مبارک باد پیش کی

سرینگر// زرعی یونیورسٹی کشمیر میں غیر تدریسی عملے کی انجمن کی حلف برداری کے دوران نو منتخب نظم نے اعلان نے کہا کہ اصولی بنیادوں پر وہ یونیورسٹی منتظمین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔ زراعی یونیورسٹی شالیمار میں منعقدہ تقریب کے دوران غیر تدریسی عملے کی انجمن کے نئے نو منتخب صدر شبیر احمد بٹ نے کاکہ نئی نظم ملازمین کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے جدوجہد کرئنگے جبکہ اصولی بنیادوں پر ہر سطح پر انتظامیہ کو تعاون دیا جائے گا۔اس سء قبل شبیر احمد بٹ کو بہ حیثیت صدر،غلام قادر کو نائب صدر، فیاض احمد کو جنرل سیکریٹری،حمید اللہ ڈار کو سیکریٹری، فردوس احمد آہنگر کو پبلسٹی سیکریٹری اور شبیر احمد کو خزانچی کے طور پر حلف دلایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زراعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق احمد نے نئی نظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملازمین کے مسائل کو قانون کے دائرے کے اندر رہ کر انتظامیہ کے سامنے پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظم کے سر پر کانٹوں کی تاج ہیں اور انہیں ملازمین کے توقعات پر کھرا اترنا ہوگا،جبکہ اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکے جائز معامالات کو ہمیشہ حل کرنے میں خوشی محسوس کریں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کنترولر امتحانات دل محمد مخدومی نے ملازمین سے کہا کہ ملازمین کو جہاں انفرادی معامالات حل کرنے کیلئے انجمنیں بہتر کردار ادا کرتی ہیں وہی یونیورسٹی کو ترقی اور فروغ دینے میں بھی وہ اہم کرادا ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوتاہیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کی جانے چاہے جبکہ نئی تشکیل پانی نظم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹریٹ ملازمین کی انجمن کے صدر روف احمد اور یونیورسٹی کے کمپٹولر حاجی بشیر احمد،کلرکل یونین کے محمد جیلانی اور دیگر پروفیسر صحابان نے بھی شرکت کی۔