جموں//جموں کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر جے پی شرما نے چٹھہ کیمپس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں طلباء کے تعلیمی دورے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔فلیگ آف تقریب کے دوران، وائس چانسلر نے دورے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے کے منڈل، ڈین، فیکلٹی آف ایگریکلچر بھی موجود تھے۔بی ایس سی کے 36 طلباکا تعلیمی دورہ (آنرز) ایگریکلچر بیچ -2018، لیہہ اور جموںوکشمیرکے کشمیر ڈویژن بشمول SKUAST-کشمیر میں واقع مختلف اداروں کا دورہ کرے گا۔