عظمیٰ نیوز سروس
اونتی پورہ// سنٹر فار انوویشن، انٹرپرینیورشپ اینڈ ڈیولپمنٹ، آئی یو ایس ٹی نے سی سی ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ (این آئی اے ایم) جے پور کے تعاون سے پیر کو زرعی ترقی پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو زرعی کاروبار میں مواقع تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں پروفیسر اے ایچ مون، ڈین اکیڈمک افیئرز، پروفیسر پرویز اے میر، ڈائریکٹر سی آئی ای ڈی، ڈاکٹر آصفہ بابا، ڈین آف اسٹوڈنٹس، انڈسٹریل کنسلٹنٹس، ڈاکٹر توصیف احمد، اور ای آر نے شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر اے ایچ مون نے نوجوانوں میں اختراع کے کلچر کو فروغ دینے میں CIED کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زراعت میں ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کی مکمل اقتصادی صلاحیت کو کھولا جا سکے اور کہا کہ نئی سٹارٹ اپ پالیسی 2024 میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو فوکس ایریاز کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر CIED پروفیسر پرویز اے میر نے زراعت میں کاروباری اقدامات کے دائرہ کار پر زور دیا۔