زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی بہبودی

 جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ حکومت نے کئی طرح کے بہبودی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر نگرانی سے زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مدد حاصل ہوئی ہے اور ان کی اقتصادی حالت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ بشناہ میں کسان مورچہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔صدر کسان مورچہ اس موقعہ پر موجود تھے۔مرکزی و ریاستی حکومتوںکی طرف سے کئے جارہے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت کسانوں اور زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اقتصادی ترقی حاصل ہوگی ۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل سے واقف ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت وعدہ بند ہے۔