زرعی شعبے کوفروغ دینے کا مشن

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے زرعی شعبے کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مشن پر جمعرات کو یہاں منی سیکرٹریٹ میں ضلع زراعتی دفتر گاندربل کے زیر اہتمام ایک تقسیم کیمپ میں شناخت شدہ مستحقین میں ایگرو مشینری تقسیم کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سبسڈی کے حصے کے طور پر 45.50 لاکھ روپے کی لاگت والے مستحقین میں فارم ٹریکٹر ( 20نمبر) ، موٹر ائزڈ وینڈنگ کارٹس ( 7نمبر ) تقسیم کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربہ نے اِستفادہ کنند گان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کسانوں پر زور دیا کہ وہ فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے جدید ترین تکنیکی اِنٹرونشوں اور طریقہ کار کو اَپنائیں۔اُنہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لئے شروع کی گئی مختلف سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔چیف ایگریکلچر آفیسر نے جانکاری دی کہ اِس فارم مشینری تقسیم سے موجودہ مالی برس میں 54 بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور یہ اجزأ مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں سے اِنٹرونشوں کے سلسلے میں سے ایک ہیں جس سے کسانوںکو آمدنی میں اضافہ ہوگا۔اِس موقعہ پر چیف ایگری کلچر آفیسر اور محکمہ کے دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔