زرعی توسیعی سکیم کی عمل آوری کا جائیزہ

سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ریاستی سطح کی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں این ایم اے ای ٹی کے تحت ذرعی توسیعی سب میشن کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ناظم زراعت جموں جو ایس ایم اے ای۔ آتما کے نوڈل افسر بھی ہیں، نے پچھلے برس کی حصولیابیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔کمیٹی نے رواں مالی سال کے لئے مشن کے تحت33.29 کروڑ روپے کو منظوری دی۔چیف سیکرٹری نے کسانوں تک زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے زراعت اور دیہی ترقی محکمہ کے استدقاق کی ضرورت پر زور دیا۔