زرعی تحریک کا ایک سال

 لکھنو// مرکز کے زرعی قواین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو ایک سال مکمل ہونے جا رہا ہے۔سنیوکت کسان مورچہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو میں 22نومبر کوکسان مہاپنچایت منعقد کرنے جا رہا ہے۔ کسان لیڈر اور بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ ’’لکھنو میں 22 نومبر کو منعقد ہونے والی کسان مہاپنچایت تاریخی ہوگی۔ سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی یہ مہاپنچایت کسان مخالف حکومت اور تینوں قوانین کی مخالفت میں تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگی۔ اب پوروانچل کے ان داتا کی تحریک مزید تیز ہوگی۔‘‘