زراعت کے شعبہ کو جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کا درجہ حاصل

جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبود ی کساناں نوین کمار چودھری نے بی ایس ای اِی ایگریکلچر مارکیٹ لمٹیڈ اور پالیسی ایڈ ووکیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں بی ایس ای اِی ایگریکلچر عمل کو چلانے اور جموں و کشمیر کے زراعت ، باغبانی اور اینمل ہسبنڈری کے شعبے میں مصروف کسانوں کے مفاد کے لئے مارکیٹ پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری زراعت پنکج مگوترا ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیواک ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایچ پی ایم سی شفقت سلطان نے بذریعہ آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں براہِ راست کسانوں اور خریداروں کی بات چیت کو قابل بنانے کے لئے یوٹی میں متحرک میکانزم قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے بعد شفاف ٹیکنالوجی کے قابل الیکٹرانک پلیٹ فارم پر تعاون کیا گیا جس کی مدد سے یوٹی کی ایگریکلچر ،ہارٹیکلچر اور ڈیری پروڈیوس کی مناسب روابط قائم ہوں گے ۔پرنسپل سیکرٹری نے زراعت کے شعبے کو جموں وکشمیر کی معیشت کا ریڈھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ پوری لگن اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ کاشت کاروں کو نہ صرف باشعور بنایا جاسکے بلکہ ان کے تبادلہ کی مارکیٹنگ کے لئے ایسے جدید اور ٹیکنالوجی کے قابل اختیارات سے زرعی اجناس سے فائدہ اُٹھایا جاسکے۔میٹنگ کے دوران پی اے آر سی ممبئی کے نمائندوں نے بھی ٹراؤٹ فش کی طرح یو ٹی کی مصنوعات کی مارکیٹنگ، پورے ملک میں کشمیر کی اس مشہور ماہی پالن مصنوعات کی مقبولیت اور اس کی مارکیٹنگ کے لئے اب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں اپناتجربہ پیش کیا۔پرنسپل سیکرٹری کوجانکاری دی گئی کہ باقاعدہ اور شفاف مارکیٹ کی جگہ تک رسائی ، متعدد خریداروں تک براہ راست رسائی ، فائدہ اٹھانے والے کے کھاتے میں براہ راست نقد کی وصولی اور اس کے وسط کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کے لئے ویلیو چین کو نئی شکل دینا بمبئی سٹاک ایکسچینج کے بیم پلیٹ فارم کے کچھ اہم فوائد ہیں جو یو ٹی کے کسانوں اور صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔