زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر// ڈیڑھ ماہ قبل اننت ناگ میں فوج اور جنگجوئوں کے در میان معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہو نے والا فوجی اہلکار 35سالہ دیپک نینوال پونے کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ 10اپریل کوا ننت ناگ کے مضافات میں جنگجوئوں اور فوج کے در میان ایک معرکہ آرائی ہو ئی تھی جس کے دوران 35سالہ فوجی اہلکار نائک دیپک نینوال ریڈ کی ہڈی میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا ۔زخمی فوجہ اہلکار کو ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد فوجی رسرچ اسپتال دہلی منتقل کیا گیا جہاں سے اسے بعد میں ممبئی کے شہر پونے علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا تاہم دیپک نینوال جو کہ دہرادون کے ہراوال کا رہائشی تھا، ڈیڑھ ماہ تک اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندکی کی جنگ ہار گیا ۔ دیپک نے فوج میں 17سال تک کام کیا اور انہوں نے سبکدوش ہو نے کے لئے درخواست بھی دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ دیپک کچھ ہی روز میں گھر آنے والا تھا لیکن وہ معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوا ۔