زخمی ایس پی او، 5 روز بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

عارف بلوچ
اننت ناگ //قاضی گنڈ میں گذشتہ روز سڑک حادثے میں زخمی ہوا پولیس اہلکار بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا۔رواں مہینے کی 3 تاریخ کو نسوبدراگنڈ میں ٹرک زیر نمبر HP-38D-3595 اور بائیک زیر نمبر DI3SCK-8195 کے بیچ زور دار ٹکر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار پولیس اہلکار شبیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنہ کرالوکنڈ شدید زخمی ہوا تھا اور اس کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سرینگر میں داخل کیا گیا جہاں وہ 5 روز بعد جمعرات صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔مہلوک محکمہ پولیس میں بطور ایس پی او کام کرتا تھا اور پولیس اسٹیشن کولگام میں تعینات تھا۔مہلوک کی نعش آبائی گاں پہنچتے ہی صف ماتم بچھ گئی ۔پولیس نے پہلے ہی معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔