ریہڑی پھڑی یوننن گورنر کے مشیر سے ملاقی

 جموں// سماجی ورکر اور آل جموں وکشمیر ریہڑی وپھڑی ٹریڈ یونین کے صدر نیرج گپتا کی قیادت میں وفد کی آج ریاستی گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع  پر انہوں ریہڑی اورپھڑی ورکروں کو پیش آرہی مشکلات کااز الہ کرنے کیلئے میمورنڈم پیش کیا۔ اپنے میمورنڈم میں انہوںنے صلاحکار موصوف کو مطلع کیاہے کہ جموں خطے کو جاذب نظر بنانے کے سلسلہ میں بے روزگارنوجوان طبقہ جو کہ  ریہڑی اورپھڑی پرکام کرکے روزی روٹی کمارہے ہیں کو ادھر اُدھر کرکے غیرضروری طورپر تنگ و طلب کیاجارہاہے۔ یونین کی جانب سے پیش کردہ میمورنڈم پر غوروخوص کرتے ہوئے گورنر کے مشیر نے یقین دلایاہے کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کی بازآبادکاری کیلئے یہ معاملہ ریاستی گورنر کے نوٹس میںلائیں گے۔ ویاس نے چیئرمین جے ڈی اے کو ہدایت دی کہ وہ ضرورتمند اورغریب طبقہ کی جائز مانگوں کے مدنظر تمام تر ممکن تر اقدامات اٹھائے۔