ریکارڈ 65 ہزار 700ٹیسٹ،24گھنٹوں میں4فوت، 280کورونا مثبت

سرینگر//جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ریکارڈ 65ہزار 703تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 280کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 17ہزار 761تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4349ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 51سفر کرنے والوں سمیت مزید 280 افراد متاثر ہوئے جن میں 131جموں جبکہ 149کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 149افراد میں 2افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 147افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 149متاثرین میں سرینگر میں49، بارہمولہ میں8، بڈگام میں16 ,پلوامہ میں12،کپوارہ میں17، اننت ناگ میں13، بانڈی پورہ میں7،گاندربل میں16،کولگام میں10اور شوپیان میں1افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ97ہزار338ہوگئی ہے۔وادی میں مزید1شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والا شخص چند دن قبل سکمز صورہ میں داخل ہوا تھا جہاں وہ بدھ کو فوت ہوگیا ۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2226بنی ہوئی ہے۔بدھ کو جموں صوبے کے 9اضلاع میں 131افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں49بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ82افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے131متاثرین میں جموں میں18، ادھمپور میں6، راجوری میں8، ڈوڈہ میں36، کشتواڑ میں6، پونچھ میں,2رام بن میں,5کٹھوعہ میں1اور ریاسی49 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120423ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید3شخص فوت ہوگیا ہے۔ فوت ہونے والوں میں جی ایم سی جموں میں 1 اور جی ایم سی راجوری میں 2شامل ہیں۔  جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد120292ہوگئی ہے۔