ریڈ زون علاقوں میں نرمی نہیں دی جائیگی | دکاندار سماجی دوری کے اصول کو اپنائیں: صوبائی انتظامیہ

سرینگر// صوبائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’’ریڈ زون‘‘ علاقوں میں جاری بندشوں میں آج سے کوئی نرمی نہیں دی جائے گی،تاہم سماجی فاصلے کو عملاتے ہوئے کچھ زرعی و صنعتی کاموں میں رعایت دی جارہی ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اتوار کو کہا کہ20اپریل سے ریڈ زون علاقوں میں رہنے والے لوگوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ، خواہ وہ لازمی سروسز کیساتھ جڑے سرکاری ملازم کیوں نہ ہوں۔انکا کہنا تھا کہ ایسے علاقوں میں اندر اور باہر آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں زرعی سرگرمیوں و کھاد یونٹوں سے جڑے لوگوں کو نرمی دی جائے گی۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ قصبوں میں سبزی فروش اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکان دار متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں سے مناسب طریقے سے اجازت نامہ حاصل کریں،تاہم’’ اگر کوئی بھی دکاندار سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے میں ملوث پایا گیا تو قانون کے خلاف اس کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔