کپوارہ//ہائر سیکنڈری سکول ہتمولہ کپوارہ کے پرنسپل کی سبکدوشی پران کے اعزاز میں ریڈی چوکی بل کے ڈاک بنگلہ میں ایک پر وقار تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مذکورہ ہائر سکینڈری کے طلبہ اور عملہ کے علاوہ کپوارہ کی متعدد ہائر سکینڈری سکولو ں کے پرنسپلو ں کے علاوہ معزز شہریو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع استاد با اخلاق،،کے موضوع پر خطاب کیا گیا ۔تعلیمی کا نفرنس کی صدارت کپوارہ کے ماہر تعلیم اور سکالر محمد یوسف مشہور نے کی جبکہ سبکدوش پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ہتمولہ علی محمد نجار بطور مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر مقررین نے جن میں چیف ایجو کیشن آفیسر محمد شفیع وار ،ایجوکشن پلانگ آ فیسر عبدالرشید لون اور پرنسپل فورم کے سر براہ محمد شفیع وانی نے کہا کہ بدلتے ہوئے معاشرے میں استاد کا کردار بہت اہم ہے اور انہیں طالب علم کے لئے حسن و اخلاق کا نمونہ ہو نا چایئے ۔مقررین نے کہا کہ قابلیت بہت اہم چیز ہے لیکن قابلیت کافی نہیں ہے کیونکہ شرافت اور حسن اخلاق بھی ضروری ہے ۔ماہر تعلیم اور سکالر محمد یوسف مشہور نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا کہ موجود دور میں والدین کو چایئے کہ وہ اپنے بچو ں کو تعلیم کے نور سے مستفید کریں جبکہ سبکدوش ہوئے پر نسپل علی محمد نجار کو ایک با اخلاق استاد قرار دیکر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔معروف لیکچر آر اور کانفرنس کے نظامت کے فرائض انجام دینے والے میر فیا ض احمد نے علی محمد کی محکمہ تعلیم میں 38سالہ کا ر کردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔سبکدوش ہوئے پرنسپل علی محمد نجار محکمہ تعلیم میں بحثیت لبارٹری اسسٹنٹ تعینات ہوئے تھے اور اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اس مقام پر پہنچ گئے کہ وہ جمعرات کو 38سال کے بعد پرنسپل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ۔ہائر سیکنڈری سکول ہتمولہ کے بچو ں نے تعلیمی کانفرنس کے دوران رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا ۔ہائر سیکنڈری سکول کے ایک طالب علم ظہور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اپنے سکول ہتمولہ سے ہم 27کلو میٹر دو ر جاکر وادی بنگس کے زیر دامن ریڈی چوکی بل کے ڈاک بنگلہ میں ہم تعلیمی کانفرنس کے دوران تین چیزوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ظہور نے بتا یا کہ ایک تو ہم نے 27کلو میٹر دو ر جاکر ریڈی چوکی بل کے پر فضا ماحول میں بطور اس تعلیمی کانفرنس کو اپنی یاد گاری سے منسوب کیا دوم یہ کہ ہمارے ہر دلعزیز پر نسپل کو یہا ں سے جذباتی طور الوداع کیا گیا جو ہم کبھی نہیں بھول سکتے ہیں ۔تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر سبکدوش ہوئے پر نسپل کو ایک کاروان کے ذریعے رخصت کیا گیا ۔
ریڈی چوکی بل کے سبکدوش پرنسپل کے اعزاز میں تعلیمی کانفرنس
