ریچھ کی ہڑ بونگ راجواڑ ہندوارہ میں7 بھیڑ بکریاں ہلاک

کپوارہ//را جواڑ ہندوارہ کے شاٹھی گام علاقہ میں ایک ریچھ نے ہڑ بونگ مچا دی ہے اور7بھیڑ بکریو ں کو چیر پھا ڑ کر ڈالا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ایک ریچھ بستی میں دا خل ہو گیا اور محمد مقبول گیلانی کے گائو خانہ میں دا خل ہو گیا جہا ں پر 7سے زائد بھیڑ بکریو ں کو چیر پھا ڑ کر ہلاک کر ڈالا۔مقامی لوگو ں نے دوران شب ریچھ کو بھگانے کے لئے لا ٹھیا ں لیکر ریچھ کا تعاقب کیا اور انہیں بھگایا ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکارو ں نے علاقہ میں ریچھ کو پکڑنے کے لئے علاقہ میں جال بچھا دیئے ۔