ریٹائرڈ نان گزیٹیڈ پولیس پنشنرس ویلفیئر فورم کا احتجاج

جموں//آل جموں وکشمیر ریٹائرڈ نان گیزیٹیڈ پولیس پنشنرس ویلفیئر فورم نے جمعے کے روزاپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ’لے کر رہیں گے اپنا حق‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایک حتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنی بھی حکومتیں آئیں کسی نے ہمارا مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ ماہ قبل اپنا مسئلہ وزیر اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراد ٹھاکر کی نوٹس میں بھی لایا لیکن ہماری فائیل پھر بھی دھول چاٹ رہی ہے۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ جب حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ یہاں آئے تو ہم نے ان کے سامنے بھی اپنے مسائل رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم سینئر شہری ہیں ہمیں سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔انہوں نے سرکار سے ان کے میڈیکل الائنس کو تین سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کیا۔