رینالٹ کی نئی’’کِوڈ مائی 22‘‘منظر عام پر

سرینگر//بھارت میں صف اول کے یورپی برانڈرینالٹ(Renualt) نے کل جدید سہولیات سے لیس نئی KWID MY22کاربازاروں میں لانے کا اعلان کیا جس کی قیمت 4لاکھ 49 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ سال 2015میں شروع کی گئی رینالٹ کِوڈ (KWID)ڈیزائن، تخلیق اور جدیدیت کے ساتھ ایک بریک تھرو پراڈکٹ ثابت ہوا ہے ۔کشش ، تخلیق اور کم قیمت کے پیمانوںپر بنائی گئی کِوڈبھارت میں 4لاکھ سے زائدف صارفین کے ساتھ رینالٹ کیلئے ایک گیم چینجررہی ہے ۔رینالٹ کِوڈنہ صرف موجودہ دور میں بھارتی مارکیٹ میں درکار تمام حفاظتی ضروریات سے لیس ہے بلکہ کار میں سوار مسافروں اور راہگیروں کی حفاظت کو بھی یقینی بناتی ہے ۔اے آر اے آئی ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن کے مطابق کِوڈ0.8ایل 22.25کلومیٹر فی لیٹر کے حساب سے ایندھن خرچ کرتی ہے جو کہ اس زمرے میں سب سے بہتر ہے۔رینالٹ کِوڈ پر 35پیسے فی کلو میٹر کا خرچہ آتا ہے اور یہ دو سال یا50ہزار کلومیٹر کی ویرنٹی کے ساتھ دستیاب ہے جس میں ایزی کئیر پیکیج کے تحت 5سال تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ کار پر ہونے والے خرچہ جات کا خیال رکھا جاسکے۔ویرنٹی کے ساتھ بغیر کسی خرچے کے چوبیس گھنٹے روڈ سائیڈ اسسٹنس (RSA) کی سہولیت بھی دستیاب ہے۔