سرینگر//سرینگر میں الیکٹرانک کمپنی میٹرو آرٹم کی طرف سے ڈیلروں سے ملاقات کی تقریب کے دوران ریموٹ کنٹرول پر چلنے والے پنکھوں کی نمائش کی گئی۔تقریب میں وادی سے تعلق رکھنے والے80سے زائد ڈیلر موجود تھے،جس کے دوران کمپنی نے ڈیلروں کیلئے کئی اسکیموں کا اعلان کیا جبکہ انہیں اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ مستقبل میں الیکٹرانکس کے میدان میں انکی تربیت سازی بھی کی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹرو آرٹم کے جنرل منیجر پرمود شرما نے کہا کہ کمپنی وسیع رینج کے مصنوعات لیکر آرہی ہے،جس میں کشمیر کے صارفین کیلئے مختلف اسکیموں کے ساتھ عام اور ہلکے پنکھے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی وادی میں اپنے ڈسٹر بیٹروں کے نیٹ ورک کو مظبوط کرنا چاہتی ہے اور صارفین کو معیاری سروس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔ پرمود شرما نے کہا کہ کمپنی گزشتہ3دہایوں سے معیاری پنکھوں کو تیار کررہی ہے۔اس موقعہ پر ایل ای ڈی معہ ایل ای ڈی لائٹس،جو کہ ریمورٹ کنٹرول سے چلتے ہیں کو متعارف کیا گیا۔ اس موقعہ پر کمپنی کے ایریا سیلز منیجر توصیف نذیر بھی موجود تھے جبکہ بابا ریشی الیکٹرانکس کے ذمہ دار اور ڈیلروں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔