ریل خدمات کی معطلی9جون تک توسیع

 سرینگر//بارہمولہ بانہال ریل خدمات کی معطلی کی میعاد9جون تک بڑھا دی گئی ہے ۔ محکمہ ریلوے نے پیر کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریل سروس 9جون تک مکمل طور پر منقطع رہیں گی۔خیال رہے بارہمولہ بانہال ریل سروس کی معطلی کی میعاد بڑھانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ نے شمالی ریلوے حکام کو تحریری طور پر سفارش کی تھی۔