ریل خدمات ایک ہفتے سے معطل

سرینگر//جنوبی کشمیر میں جنگجو ئوںکی مسلسل ہلاکتوں کے پیش نظر وادی کشمیر میں چلنے والی ریل سروس مسلسل ایک ہفتے سے معطل ہے۔ریل انتظامیہ نے بتایا کہ سروس کو مسافروں کی حفاظت اور ریل املاک کے بچاو کے پیش نظر معطل کرنا پڑا ہے ۔ کے این ایس کے مطابق وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں خونین صورتحال کے پیش نظر ریل سروس کو معطل رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ ریل کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔