ریلوے چوک بانہال حادثہ میں1زخمی

بانہال // ریلوے چوک بانہال میں فور لین شاہراہ پر ایک ٹیمپو اور ایک تویرا کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اسے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جمعرات کی شام پیش آئے اس حادثے میں تویرا کے زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد وسیم ساکنہ ڈولیگام بانہال کے طور کی گئی اور اسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں داخل کیا گیا ہے۔