گول //سب ڈویژن گول کے اندھ میں کٹر ہ بانہال ریلوے لائن پر تعمیری کام کے دوران ٹنل نمبرT14P2میں دوران شب ایک مزدور مشین کے ساتھ ٹکرا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹیل انجینئرنگ کے ساتھ منسلک شبیر احمد ولد محمد یوسف وانی ساکنہ پوگل پرستان کام کر رہا تھا کہ دوران شب کام کرتے وقت وہ مشین کے ساتھ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا ۔ اگر چہ اس کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تا ہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اُس نے دم توڑ دیا ۔ اس سلسلے میں نعش کو سنگلدان ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔ وہیں پٹیل انجینئرنگ کمپنی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے مزدور کے لواحقین کے حق میں ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ بعد میں نعش کو سنگلدان ہسپتال سے لواحقین کے حوالہ کر دی ۔