ریلوے ٹنل سے منسلک بلیرو گاڑی کے حادثے میں2 ہلاک

بانہال// رامبن کے سمبڑھ علاقے میں ریلوے ٹنل کی تعمیراتی کمپنی ایچ سی سی سے منسلک بلیرو گاڑی کے ایک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ یہ حادثہ اتوار کی علی الصبح تین بجے اسوقت پیش آیا جب ھڑوگ  سے سمبڑھ کی طرف جاری بلیرو میگدھار کے قریب سڑک سے قریب چھ سو فٹ نیچے گہری کھائی میں گر کر دونوں سواروں کی موقع پر ہی موت کا باعث بن گئی۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور منپریت سنگھ ولد بھارت سنگھ اور رندھیر سنگھ ولد پرتھوی سنگھ ساکنان بجھمستہ ضلع رام بن کے طور کی گئی ہے۔ حادثے کے فورا بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا اور گیری کھائی میں لقمہ اجل بنے دونوں افراد کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے۔