ریلوے سٹیشن بانہال کے نزدیک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

محمد تسکین
بانہال//بانہال ریلوے سٹیشن بانہال کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایچ او بانہال منیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریلوے سٹیشن بانہال کے نزدیک ریلوے پل کے نزدیک ایک پلیا سے ایک لاش کی خبر ملنے کے بعد وہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد لاش کو پولیس تحویل میں لیکر سب ضلع ہسپتال بانہال منتقیل کیا جہاں قانونی لوازمات کے علاوہ اس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائینگی۔