رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی ) رام بن شوکت اعجازبٹ نے ضلع انتظامیہ کے افسران ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیاکے عہدیداروں اوروقاری ریلوے اورNH-44 کے فورلینگ پروجیکٹ کی تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے تعمیراتی کاموں میں رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران تعمیراتی کمپنیوں نے ضلع انتظامیہ رام بن کوانہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے تعمیراتی کمپنیوں کویقین دہانی کرائی کہ مسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران شاہراہ کی خستہ حالت ،کام کے معیاراورٹریفک سے متعلق امورات زیربحث لائے گئے۔اس موقعہ پر تعمیراتی کمپنیوں کوہدایات دی گئیں کہ وہ روڈ مینٹیننس ایکشن پلان کی بہترڈھنگ سے عمل آوری اورمقررہ مدت کے اندرکام کی تکمیل یقینی بنائیں تاکہ مسافروں کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔اس دوران ناشری تابانہال بشمول رام بن اورچندرکوٹ اورچھوٹے پلوں ،پلیوں اورٹنلوں کی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی بشارت حسین، اے سی آر ہربنس شرما اوردیگرضلع وسیکٹورل افسران اورتعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے موجودتھے۔