ریشی گنڈ وارسن سڑک کی خستہ حالت سے عوام نالاں

کپوارہ// کرالہ پورہ کے ریشی گنڈ وارسن سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں لوگو ںمیں متعلقہ محکمہ اور سرکار کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اگر اس سڑک کو فوری طور ٹھیک نہیں کیا گیا تووہ احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ،جس کی ساری ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ریشی گنڈ سے وارسن کشمیری اور وارسن گجران تک 4کلو میٹر سڑک کی حالت نا گفتہ بہ ہے اور اس سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بارشو ں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیو ں کی آ مد و رفت متاثر ہوتی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کے پیش نظر ٹرانسپورٹرو ں نے اس سڑک پراپنی گاڑیاں چلانا ترک کیا ہے اور کرایہ میں بھی اضافہ کیاہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگراس سڑک کو فوری طور ٹھیک نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے۔