سید اعجاز
اونتی پورہ// پلوامہ کے ریشی پورہ اونتی پورہ میں منگل کے صبح ایک تیز رفتار ڈمپر زیر نمبر JK11AE 3277نے 10سالہ طالبہ ادیبہ ارشد دختر اشد احمد شیخ ساکن ریشی پورہ اونتی پورہ شدید ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مزکورہ طالبہ شدید زخمی ہوئی ہے اس دوران اگر چہ پولیس اور افراد خانہ نے باقی لوگوں کے ہمراہ بچی کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم مزکورہ بچی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے ۔ ڈررائیور جائے واردات سے فرار ہوا تاہم پولیس نے اسے ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر کے ڈمپر کو ضبط کیا ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے بتایا اس ہٹ اینڈ رن کیس کو پولیس نے فوری طور حل کر کے مفرور ڈارئیور محمد حنیف کھانڈے ولدعلی محمد کھانڈے ساکن میج پامپور کو گرفتار کر کے گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے ۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاسی پورہ ،ٹہاب ،ترال اور اونتی پورہ ،کھریو اور پانپورعلاقوں میں ڈپر اور ڈمپر چلانے والے ڈارئیوروں کے خلاف لوگ مسلسل شکایات کر رہے ہیں کہ یہ کسی قانون کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں ۔