ریزرو بینک کی 2جدید سہولیات کا افتتاح

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا کی دو اختراعی سہولیات کا افتتاح کیا، جن میں ایک سے عام آدمی بھی مرکزی بینک سے براہ راست سرکاری بانڈ خریدکراس میں اپنا پیسہ لگا سکے گا۔ اس سہولت کو آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا نام دیا گیا ہے ۔دوسری خصوصیت پورے ملک کے لیے آر بی آئی کی مربوط محتسب اسکیم ہے ۔ اس کے تحت صارفین کہیں سے ایک ہی مقام پر ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے بینکنگ خدمات سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکیں گے ۔مسٹرمودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میںمودی نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے فیصلوں کو بینکنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے مقصد سے حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے اثرات کو بڑھانے میں مددگار قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ برسوں میں بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کی طاقت کو کورونا وبا کے دوران قوم نے دیکھی ہے اور اسے یقین ہے کہ آر بی آئی ایک حساس اور سرمایہ کار دوست مقام کے طور پر ہندوستان کی نئی شناخت کو مضبوط کرتا رہے گا۔