ریت نکالنے کے دوران حادثہ

مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں رنگہ والی گجر بستی میں اسوقت صف ماتم بچھ گئی جب معروف سماجی کارکن منظور احمد کھٹانہ ولد بشیر احمد عرف چودھری، غنہ ونی میں ریت کے ٹیلے سے ریت نکالنے میں مصروف تھا کہ اس دران ریت کا ایک حصہ اچانک ڈھہ گیا جس کی زد میں اکر مزکورہ شخص زندہ دب گیا اور وہ موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گیا۔جوں ہی اس کی لاش آبائی گاوں لائی گی تو وہاں کہرام مچ گیا۔اسکے ایک اور شخص ریت نکال رہا تھا لیکن جب حادثہ پیش آیا تو وہ دکان پر گیا تھا جس کے باعث وہ بچ گیا۔