ریت بجری کا اخراج تباہی کا باعث

راجوری //راجوری کے مختلف سیاسی کارکنان نے ایس آر او 105کی تنسیخ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ندی نالوں سے ریت بجری کا اخراج تباہی کا باعث بنے گااوراس سے آبی ذخائر کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔پریس کلب راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سرپنچ کیول شرما، بابو رام شرما، ونود کمار ، راکیش شرما اور دیگران نے محکمہ جیالوجی و مائننگ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آبی ذخائر کو بچانے کیلئے ایس آرا و 105کو فوری طور پر منسوخ کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ راجوری میں ندی نالے چھوٹے ہیں جہاں بڑی مشینری کے ساتھ ریت بجری کا اخراج فوری طور پر روک دی جائے ۔انہوںنے کہاکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پلوں اور حفاظتی دیواروںکے نزدیک سے بھی اخراج کیاجارہاہے اور متعلقہ حکام اس پر سوئے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ریت بجری لینے والے لوگوںسے پانچ پانچ سوروپے بنام ٹیکس سٹون کریشر والوں کی طرف سے وصول کئے جاتے ہیں جو ناانصافی ہے ۔