ریت بجری مافیا پر پولیس کی کارروائی

منڈی// ضلع پونچھ میں جہاں ریت اور بجری مافیاکی سرگرمیاں عروج پر ہیں وپائیں منڈی تحصیل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں ضبط کرلی ہیں ۔پولیس نے ایس ایچ آو¿ منڈی بشیر کوہلی کی قیادت میں تحصیل کے سیڑی چوہا نہ علاقہ کے دریاو¿ں پر غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالتے ہوئے دو جے سی بی مشینیں ضبط کی ہیں جبکہ اس دوران ان مشینوں کو چلانے والے اراکین موقعہ سے فرار ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ پونچھ ضلع میں غیر قانونی طور پر کان کنی کرنے والے لوگوں کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے آفسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو غیر قانونی طور پر دریاو¿ں سے ریت اور بجری نکالتے ہیں اور پھر اس کے بعد مارکیٹ میں اس کی بلیک مارکیٹنگ کرتے ہیں ۔اسی کے پیش نظر جہاں ضلع آفسران کافی سخت دیکھائی دے رہے ہیں وہیں پر محکمہ پولیس کی جانب سے بھی ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس سلسلہ کی کڑی میں منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوے غیر قانونی طور پر سیڑی چوہانہ کے دریاو¿ں سے ریت اور بجری نکالتے ہوئے دو جے سی بی مشینوں کو ضبط کر کے کاروائی عمل میں لائی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ آو¿ منڈی بشیر کوہلی نے کشمیر عظمی کو جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے منڈی کے سیڑی چوہانہ علاقہ سے دو جے سی بی مشینوں کو غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالتے ہوئے ضبط کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ملازمان فرار ہوگئے جب بہت جلد انہیں بھی پکڑ لیا جائے گا۔