ریاض سیزن کپ:میسی کی انٹرمیامی رونالڈو کی النصر کا سامنا کرے گی

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

ریاض//ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے انٹر میامی کلب کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب سے آئندہ سال فروری میں ریاض سیزن کپ میں ہو گا جو فٹ بال کی دنیا کے عالمی ستاروں کا آخری آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی نے جولائی میں انٹرمیامی میں شمولیت اختیار کی تھی اور امریکی و میکسیکن کلبوں کے خلاف لیگز کپ میں چیمپیئن شپ کا آغاز ہوا تھا۔گذشتہ سال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کے 36 سالہ کپتان میسی ایک عرصہ سے پرتگال کے 38 سالہ کپتان اور پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو کے مدمقابل رہے ہیں۔انٹر میامی بین الاقوامی مہمان ٹیم کے طور پر ا?ئندہ سال فروری کے ریاض سیزن کپ میں سعودی پرو لیگ میں شامل الہلال اور النصر کلب کے ساتھ مقابلہ کرے گی تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔لیونل میسی کے بارسلونا کے سابق ساتھی جورڈی البا اور سرجیو بسکیٹس بھی انٹرمیامی میں کھیل رہے ہیں۔چیمپیئنز لیگ کے پانچ بار کے فاتح رونالڈو کی کلب النصر میں سابق لیورپول کے ساڈیو مانے اور انٹر میلان کے سابق کپتان مارسیلو بروزووک شامل ہیں۔سعودی عرب کی الہلال کلب میں برازیل کے ہمہ وقت نمایاں سکورر نیمار کھیل رہے ہیں جو گذشتہ دنوں گھٹنے کی انجری کے کامیاب ا?پریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ جنوری میں ریاض کی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا۔جنوری 2023 میں النصر کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم سے ہوا تھا جس میں ورلڈ کلاس کھلاڑی میسی، نیمار، کیلین ایمباپے اور سرجیو راموس شامل تھے۔النصر کی جانب سے رونالڈو نے دو اور پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے میسی نے ایک گول کیا تھا اور مقابلہ 5-4 سے سینٹ جرمین کے حق میں رہا تھا۔