ریاضی میں پانچ سالہ مربوط کورس کی شروعات

 سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے جے اینڈکے انسٹی چیوٹ میں میتھا میٹکل سائنسز میں رواں تعلیمی سیشن سے پانچ سالہ مربوط کورس شروع کرانے کے لئے مستقل فیکلٹی کو منظوری دی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات اس ادارے کے کام کاج کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ میٹنگ کے دوران دیں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران وزیر کو اس محکمہ کی طرف سے عملائی جارہی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔بخاری نے آئی ایس ایم میں موجود عملے او ربنیادی ڈھانچے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ واضح رہے کہ جے کے آئی ایم ایس کا افتتاح 2013ءمیں کیا گیا اور اس کا قیام امرسنگھ کالج سرینگر میں نئی تعمیر کی گئی عمارت میں عمل میں لایا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ طلاب کا اندراج پہلے قومی سطح کے داخلے امتحان کے ذریعے کیا گیا ہے اور تدریسی کام اس سال شروع ہوگا۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ اعلیٰ تعلیم محکمہ نے اس ادارے کے لئے پی ایم ڈی پی کے تحت 50کروڑ روپے کی رقومات واگزار کرنے کا معاملہ پہلے ہی اجاگر کیا ہے اور اس ادارے کی میتھا میٹکس انسٹی چیوٹ چنئی کے ساتھ منسلک کر نے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔