ریاسی کے گا ئوں میں احتجاج ، ڈاکٹر جتیندر کا پتلا نذر آتش

 ادہم پور //اسمبلی حلقہ ریاسی کے سڈل گائوں کے لوگو ں نے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا نذر آتش کیا ۔اس احتجاج کے دوران مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 2014کے دوران آئے سیلاب کی وجہ سے مذکورہ گائوں میں 40افراد ہلاک جبکہ کئی ایک کی لاشیں برآمد نہیں کی جاسکی تھی اور اسی دوران کئی مکانات بھی تبا ہ ہوئے تھے اور اس دوران ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوام کو معقول معاوضہ دینے کے علا وہ معقول ریلیف بھی دی جائے گی لیکن یقین دہانی کے بعد اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے پنتھرز پارٹی کے یوتھ ضلع صدر جگدیو سنگھ جگا نے کہا کہ سیلاب کے بعد مذکورہ گائوں میں ہوئی تباہی کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اس کے بعد مذکورہ متاثرین کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوںنے ممبر پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سیاسی مفاد کیلئے انہوں نے عوامی جذبات کیساتھ بھی کھلواڑ کی ہے ۔اس دوران مظاہرین نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کے علا وہ ممبر پارلیمنٹ کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔