ریاسی کے ڈرائیوروں کیلئے بیداری کیمپ

ریاسی // تیسویں روڈ سیفٹی ہفتہ کی تقریبات کے سلسلہ میں ضلع کے ڈرائیوروں کیلئے موٹر وہیکلز محکمہ نے ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ سب جج او ر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے انجم آرا ، جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی نے ڈرائیور برادری پر اپنی اور پیدل چلنے والے راہگیروں کی سلامتی کے لئے ہوشیاری سے گاڑیاں چلانے پر زور دیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وویک پوری نے ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کے دوران خصوصی کونسلنگ کے لئے کہا ۔انہوں نے ڈرائیوروں کو اور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے کو کہا۔اے آر ٹی او ششی کمار نے ڈرائیورں سے نشہ کے اثر میں گاڑیاں نہ چلانے کی صلاح دی اور انہیں گاڑیاں چلانے کے دوران موبائیل کا استعمال نہ کرنے کو کہا۔انہوں نے کمرشل ڈرائیوروں کو’’ آسرا ‘‘، ایک مفت انشورنس سکیم کی جانکاری بھی دی،جو سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔خصوصی مدعو نے اس موقعہ پر ایک معلوماتی لیکچر بھی دیا ۔ضلع بار ایسو سی اشین کے صدر ،ڈپٹی ایس پی و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔