ریاسی کٹرہ سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کی شروعات

ریاسی//خزانے اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے ریاسی ضلع کے دورے کے دوران 17 کلومیٹر لمبی ریاسی کٹرہ سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کا آغاز کیا۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سڑک ضلع میں کلیدی نوعیت کی حامل ہے کیونکہ اسے کئی علاقوں کو عبور و مرور کی سہولیات دستیاب ہوتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام علاقوں میں تار کول بچھانے کے کام میں تیزی لائی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دیگر سیکٹروں میں بھی ترقیاتی پروجیکٹ شد و مد سے عملائے جارہے ہیں۔وزیر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کٹرہ ، ریاسی ، پونی اور بوماگ میں بھی سڑکوں پر تار کول بچھائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔