ریاسی میں 2دکانیں خاکستر

ریاسی//ریاسی بس سٹینڈ میں کپڑوں کی دو دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا تباہ ہوگیا ۔کالکا ریڈی میڈ اور انجو ٹیکسٹائل میں منگل کی رات 11 بجے آگ کی واردات رونماہوئی جس کی وجہ سے وہ بری طرح سے جل کر خاکستر ہو گئیں ۔آگ میں کسی طرح کاجانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اگرچہ ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایساشارٹ سرکٹ سے ہواہوگا۔