ریاسی میں گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی

ریاسی // ریاسی میں پونی سڑک پر ایک دلدوز حادثہ میں بیٹا ہلاک اور ماں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔پولیس کے مطابق سنیچر کو فارسٹ چک پوسٹ پٹا کے قریب ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK20 7957ایک مخالف سمت میں آرہی سوفٹ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار محمد خالد موقعہ پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی ماں ساون بی بی زخمی ہوئی ہے جس کو علاج ومعالجہ کیلئے جی ایم سی ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے اس تعلق سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ سوفٹ گاڑی زیر نمبر JK02AN 7698کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہے ۔