ریاسی میں کورونا کرفیو سے معمولات متاثر

ریاسی //ریاسی ضلع میں جمعہ کو کورونا کرفیو نافذ رہا اس دوران کسی بھی شخص کو غیر ضروری کام سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔مختلف مقامات پر پولیس نے ناکے لگائے ہوئے تھے اور آنے جانے والے لوگوں کو پوچھ تاچھ کی جارہی تھی۔کرفیو کے دوران سبزیاں,میوہ جات ،دوردھ، اور میڈیکل دوکانیں کھلی رہیں ۔ضلع کے مہور،درماڑی ،چسانہ،پونی،کٹرہ میں کورونا کرفیو نافذ رہا۔اسی دوران آج ریاسی میں 51 نئے کورونا مثبت کیس سامنے آئیں ہیںجس کے بعد انتظامیہ سے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ آئیں اور ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوریاں قائم رکھیں ۔