ریاسی //ضلع کے دور افتادہ علاقوں میںسماج کو کم غذائیت کے مضر اثرات سے باخبر کرنے کیلئے سی ڈی پی او انجم گنائی کی جانب سے جمعہ کے روز یہاںپوشن پکھواڑا کا انعقاد کیا۔پوشن میلہ کی قیادت و افتتاح چئیر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کملیش پنڈت(پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،ریاسی) کر رہے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی راجندر کمار مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام میں سکولی بچوں ، آئی سی ڈی ایس کے فیلڈ عہدہ داروںجیسے کہ آنگن واڑی ورکروں ، ہیلپروں، سوشل ہیلتھ ورکروںنے بھی شرکت کی۔پروگرام میں لوگوں کو کم غذائیت کے اثر کی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے ایک طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا۔میلے میں پھل اور سبزیوں کا بھی اسٹال قائم کیا گیا تھا ،تاکہ لوگوں کو مقوعی غذا کی اہمیت کے بارے سے واقف کیا جا سکے۔لوگوں کو مقوعی غزا، صحت، حفظان صحت، زیادہ سے زیادہ بریسٹ فیڈنگ اور گرل چائیلڈ کے تحفُظ کے لئے بیداری متعدد ناٹکوں ،گیتوں اور ڈراموں سے دی گئی۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیر مین نے کہا کہ میلہ منعقد کرنے کا مقصد کم غذائیت اور پیدائش کے اموات کی شرح میں کمی لانا ہے۔انہوں نے شرکا سے آگے آنے اور سکیم کے فوائد حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو زمینی سطح پر ملوث کرنے کی اپیل کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی راجند رکمار نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بچے بھارت کا مستقبل ہیں اور صحت مند بچے ایک صحت مند بھارت کی تعمیر کر سکتے ہیں۔سی ڈی پی او انجم گنائی نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ پوشن پکھواڑا وزارت خواتین وفروغ اطفال ،بھارت سرکار کی جانب سے ملک بھر میں 8مارچ سے22مارچ تک منعقد کیا جا رہا ہے،تاکہ ہر ایک گھر میں مقوعی غذا کا اپیغام پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے 214 آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ سے پوشن ابھیان کو ہر گھر تک پہنچایا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ سکیم کے تحت استفادہ لینے والوںکی کی پہچان کرنے والی آنگن واڑی ورکروں کو 500روپے اضافی مشاہرہ دیا جائے گا۔