ریاسی میں منشیات فروش گرفتار ،شراب ضبط

ریاسی //ریاسی پولیس نے آج ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے اُ سکے قبضہ سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں بر آمد کی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ریاسی جسبیر سنگھ پولیس پارٹی کے ہمراہ بس اسٹینڈ میں گشتی ڈیوٹی پر تھے کہ پارٹی نے ایک شخض کو ہاتھ میں بیگ لئے  ہوئے دیکھا۔مذکورہ شخض کو مشکوک پاتے ہوئے پولیس پارٹی نے اسکا تعاقب کرکے اسے گرفتار کیا۔ مشکوک شخض نے اپنا نام منی رام ولد منسا رام ساکنہ بھگا ،ریاسی بیان کیا ۔پولیس نے اسکے قبضہ سے جے کے ایکسائز دیسی وہسکی فی کس 375ایم ایل وزنی کی 6فروٹیاں، جے کے ایکسائز دیسی وہسکی فی کس 250ایم ایل وزنی  25فروٹیاں، شالیمار ڈرائی جن 750۔ایم ایل کی ایک بوتل اور جے کے ایکسائز دیسی وہسکی 180 ایم ایل وزنی کی ایک فروٹی بر آمد کی۔مبینہ ملزم نشیات کی اس کھیپ کو غیر قانونی طور لے جارہا تھا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 120/2017زیر دفعہ 48 (اے) ایکسائز ایکٹ درجم کرکے مزید کاروائی شروع کی ہے۔