جموں//اکھل بھارتیہ ہندومہاسبھا کاایک اجلاس مہلاونگ صدر سیمامہاجن کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران سیمامہاجن نے ریاسی میں خانہ بدوش کنبے پر نام نہادگﺅرکشوں کی طرف سے کئے گئے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ 80 سالہ معمرشخص اور9 سال کی بچی پرتشددکرناباعث شرم بات ہے۔ انہوں نے نام نہادگﺅرکشوں کے تشدد ،لوک کھسوٹ اورخانہ بدوشوں کوہراساں کرنامہذب سماج میں بدنماداغ ہے۔ انہوں نے ریاسی پولیس پر واقعہ میں ملوث حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔سیمامہاجن نے کہاکہ مویشیوں کی سمگلنگ کوروکنا پولیس کاکام ہے نہ نام نہادگﺅرکشک کاجوگاڑیوں کوچیکنگ کرنے کے نام پرلوگوں کوپریشان کرتے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز پولیس کی کارروائی جس میں 90 مویشیوں کوبازیاب کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ نقل مکانی کرناخانہ بدوشوں کاقدیم پیشہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بغیرکسی وجہ کے انہیں پریشان نہیں کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی جگہ پر شبہ ہوکہ غیرقانونی طورپرمویشیوں کی سمگلنگ کی جارہی ہے توپولیس کومطلع کیاجاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں متنوع کلچرل ڈائیورسٹی ہے جس کوتحفظ فراہم کرنا ہم سب کافرض ہے۔میٹنگ میں بٹوت ۔کشتواڑ روڈ کے سلسلہ وار حادثات پر بھی تشویش کااظہارکیاگیا ۔انہوں نے متعلقہ حکام پرزوردیاکہ سڑک کوبہتربنایاجائے تاکہ مزیدانسانی جانوں کانقصان نہ ہو۔
ریاسی میں خانہ بدوشوں پرحملہ قابل مذمت :ہندومہاسبھا
