ریاسی میں تجدید شدہ ویب سائٹ لانچ

ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے ضلع ریاسی کی نئی ویب سائٹ کا لانچ کیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ ایسی سہولیت سے انتظامیہ کو دور دراز علاقوں میں جانکاری پھیلانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے ویب سائٹ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے NIC کی ویب سائٹ کو تیار کرنے پر ستائش کیاور انہیں مستقبل میں مزید اختراعی مصنوعات تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس افسر آشیش کمار ڈیگرا نے ڈی سی کو  S3WAAS پلیٹ فارم کی جانب موڑنے کے فوائد کی جانکاری دی۔اس دوران بتایا گیا کہ نو لانچ شدہ ویب سائٹ تک سمارٹ فون ،ٹیبلٹس، اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے رسائی کی جا سکتی تھی۔نو تجدید شدہ ویب سائٹ نئے محفوظ،سکیل ایبل،او سوگمیا S3WAAS سرس فریم ورک سے ترتیب دی گئی ہے۔