ریاسی میں اغواکاری اور عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

ریاسی// پولیس تھانہ ارناس کی ٹیم نے اغوا اور عصمت دری کے ملزم کو گرفتار کیا جو جنوری 2021 سے زیرزمین تھا۔ملزم غلام حسن ولد محمد حسین ساکن تھب تھانول تحصیل ٹھاکرکوٹ (ارناس) ریاسی، جو21 سال کی روبینہ (نام تبدیل) کے اغوا اور بار بار اس کے ساتھ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کردوران حراست میں عصمت ریزی کرنے کے فرد جرم ایف آئی آر نمبر 05/2021 مورخہ 14 جنوری 2021 زیر دفعہ 366 ، 376 آئی پی سی تھانہ ارناس کے سلسلے میں فراری تھا۔ ایک ملزم کو فوری طورگرفتار کرلیا گیا تھا جب ملزم غلام حسین نے زیر زمین جاکر تحقیقات سے انکار کیا تھا اور جنوری 2021 میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سے اسے حراست میں نہیں لیا جاسکا تھا کیونکہ وہ جنوبی کشمیر میں شوپیاں اور کولگام کے عسکریت پسندی سے متاثرہ اضلاع میں اپنے ٹھکانوں کو تبدیل کررہا تھا۔محتاط انداز میں منصوبہ بندی کرنے اور مربوط کوششوں سے ریاسی پولیس نے ملزم کی گرفتاری تک اس کا پیچھا کیا۔ارناس پولیس کی ٹیم نے اسی مقدمے میں دوسرے ملزم نصر حسین ولد محمد حسین (غلام حسن کے بڑے بھائی) کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا اور مذکورہ معاملہ کو 01/03/21 کو چالان کیا تھا جبکہ غلام حسین کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا اور ان کا چالان کیا گیا تھا ۔ریاسی پولیس کے ذریعہ 15 ویں مفرور کی گرفتاری پر محمد سلیمان چودھری ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ادھم پور۔ریاسی رینج نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ریاسی اور ان کی ٹیم کے لئے اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔ایس ایس پی ریاسی شیلندر سنگھ نے اپنی پوری پولیس ٹیم تیار کرلی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ ان کے مقدمات کی سماعت کے عدالتی عزم کے لئے متعلقہ معزز عدالتوں کے روبرو گرفتاری اور انہیں پیش کرکے ہارڈ کور اور طویل مفرور مجرموں کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔