ریاسی ضلع انتظامیہ کا اجلاس منعقد

ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی کی قیادت میں ریاسی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میںمختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے زمین کی حصولیابی کے معاملات پر مباحثہ کیا گیا۔اجلاس میں کونکن ریلوے کیلئے ٹرانسمشن لائن بچھانے کیلئے زمین کی حصولیابی پر گفتگو کی گئی،جس کا استعمال 133kVبجلی ٹرانسمشن ٹائور نصب کرنے کے لئے کیا جائے گا، جو کہ کٹرہ سے ریاسی کے درمیان بچھایا جائے گا۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر ٹرانس مشن لائن جموں اور زمین مالکان نے شرکت کی۔دریں اثنا ، دوسرے ایک اجلاس میںپی ایم جی ایس وائی کے تحت روڈ ائیلائنمنٹ کے لئے زمین کی حصولیابی کے نرخوں کو منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ایس ڈی ایم کٹرہ اشوک چودھری، ایس ڈی ایم دھرماڑی سوشیل کیسر، ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری نے بھی شرکت کی۔